قطر دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے: شامی وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی
شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ قطر دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے ۔
شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا دہشت گردوں کا دفاع کرنے کے تعلق سے قطر کا اقدام اس بات کوثابت کرتاہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر انجام پانےوالے دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث ہے - شامی وزیر اطلاعات ونشریات عمران الزعبی نے قطر کے وزیرخارجہ خالدالعطیہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ دوحہ اور اس کے اتحادی انقرہ اور ریاض شام میں ہونےوالے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہیں - قطر کے وزیرخارجہ نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ شام کے صدر بشاراسد دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں اور انہیں اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے - شامی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ اگر قطری وزیرخارجہ شامی حکومت کے خلاف مسلح دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ نہیں جانتے توانہیں اپنی خفیہ ایجنسیوں اور اپنےمغربی آقاؤں سے اس کی وجہ معلوم کرنی چاہئے کیونکہ شام کے دشمن ملکوں کی اصل مشکل یہ ہے کہ شام کے عوام اپنی قومی اقدار کے محافظ ہیں اور مادر وطن کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کررہے ہیں - انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قطر دہشت گردوں کا حامی ہے کہاکہ قطری وزیرخارجہ، قطر کے دیگر اعلی حکام نیز سعودی عرب اور ترکی میں بیٹھے ان کے آقاؤں پر شام میں جاری دہشت گردی کی بناپر مقدمہ چلنا چاہئے ۔