یوسف عبداللہ العمار "جندالرحمان" کا سرغنہ ہلاک
شامی فوج کی کارروائی میں نام نہاد فری سیرین آرمی کے ایک گروپ "جندالرحمان" کا سرغنہ یوسف عبداللہ العمار ہلاک ہو گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نام نہاد فری سیرین آرمی سے وابستہ ایک گروپ جندالرحمان کا سرغنہ یوسف عبداللہ العمار صوبہ درعا کے شہر شیخ مسکین میں شامی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے-
دوسری جانب شامی فوج نے درعا کے علاقے میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے شہر شیخ مسکین کے شمال مشرقی علاقے میں ایک فوجی چھاؤنی اور الھش ٹیلے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے- شامی فوج کی اس کاروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر شامی فضائیہ نے صوبہ حماہ کے مختلف علاقوں میں جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دمشق، حلب، درعا، اور دیرالزور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔