Jan ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  •  داعش دہشت گرد گروہ نے عراق میں چون خاندانوں کو یرغمال بنا لیا ہے

عراق میں ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے کرکوک کے جنوب مغربی علاقے سے چّون خاندانوں کو یرغمال بنا لیا ہے

خبروں کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے ان خاندانوں کو اس وقت یرغمال بنالیا جب وہ حویجہ سے تکریت کی جانب جان بچا کر فرار کر رہے تھے - السومریہ نیوز ویب سائٹ نے بھی خبر دی ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان لوگوں کی گاڑیوں کو حمرین پہاڑیوں میں روک کر انہیں یرغمال بنا لیا اور پھر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا - داعش نے اس سے پہلے اس علاقے کے خاندانوں اور باشندوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے حویحہ سے فرار کرنے کی کوشش کی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو داعش نے یرغمال بنایا ہے ان میں بیشتر خواتین ، بچے اور سن رسیدہ افراد ہیں - داعش کے دہشت گردوں نے حویحہ کے قریبی علاقوں الریاض اور العباسی میں عوامی رضار کارفورس کے متعدد جوانوں کو بھی اغوا کر لیا ہے جو حویجہ کی آزادی کے لئےحکومت کے ساتھ تعاون کر رہے تھے - دوسری جانب عراقی فضائیہ نے کرکوک کے جنوب مغرب میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کر کے داعش کے اٹھارہ عناصر کو ہلاک کر دیا ہے -