مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i206241-مغربی_کنارے_میں_ایک_اور_فلسطینی_نوجوان_شہید
صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۲:۵۸ Asia/Tehran
  • اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے دوران صیہونی فوجیوں نے اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
    اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے دوران صیہونی فوجیوں نے اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان منگل کے دن جھڑپ ہوئي۔ جس کے دوران صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے اس فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ یہ فلسطینی نوجوان اس وقت صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کر رہا تھا۔
مغربی کنارے میں اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے دوران صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔