Apr ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • شام کے وزیر برائے قومی آشتی علی حیدر
    شام کے وزیر برائے قومی آشتی علی حیدر

شام کے وزیر برائے قومی آشتی نے کہا ہے کہ بشاراسد کے مخالفین عبوری حکومت تشکیل دے کر اپنے مقاصدحاصل نہیں کر پائیں گے-

شام کے وزیر برائے قومی آشتی علی حیدر نے پیر کو ایک انٹرویو میں شام میں عبوری حکومت کی تشکیل اور صدر بشار اسد کی برطرفی کے بارے میں کہا کہ عبوری حکومت کی تشکیل کا مقصد، وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل ہے جس میں شام کے تمام گروہ اور پارٹیاں شامل ہوں-

علی حیدر نے شام میں فڈرل نظام کے اعلان کے بارے میں کہا کہ یہ غیر قانونی طریقہ ہے اور یہ کسی بھی شامی گروہ کے حق میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام ایک متحد ملک اور قوم ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی باقی رہے گا-

شام میں امن مذاکرات کا نیا دور تیرہ اپریل سے جنیوا میں شروع ہونے والا ہے- شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا آج کل اپنے علاقائی دورے میں شام کے امن مذاکرات کے بارے میں ہونے والی تازہ ترین ہماہنگی کا جائزہ لینے اور صلاح و مشورے میں مصروف ہیں -

ٹیگس