سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کی اعانت کا اعتراف
صیہونی حکومت کے ذرائع نے انیس سو اکیاسی میں لبنان پر صیہونی فوج کے حملے میں سعودی حکومت کی مالی اعانت کا انکشاف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے انیس سو اکیاسی میں لبنان پر صیہونی فوج کے حملے میں سعودی حکومت کی مالی اعانت کا انکشاف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے روزنامے ہاآرتص نے ایک رپورٹ میں انیس سو اکیاسی میں امریکا کی نگرانی میں لبنان پر حملے اور قبضے میں سعودی حکومت کی مدد کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انیس سو اکیاسی میں لبنان پر میزائل فائر کرنے کے بعد ایک اسرائیلی جنگی بحری جہاز مصر کے آبنائے تیران کی جانب جا رہا تھا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساحل پر پھنس گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بحریہ نے صیہونی حکومت کے اس جنگی بحری جہاز کی مدد کی اور اس کی تکنیکی خرابی برطرف کر دی جس کے بعد صیہونی حکومت کے اس جنگی بحری جہاز نے مقبوضہ فلسطین کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ غاصب صیہونی حکومت کا وہی جنگی بحری جہاز تھا جس کو لبنان پر دو ہزار چھے کی جارحیت کے دوران حزب اللہ نے نشانہ بناکے ڈبو دیا تھا ۔