Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • صدر بشار اسد کے مستقبل کے بارے میں مذاکرت نہیں کیے جائیں گے: بشار جعفری

شام کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جنیوا میں جاری امن مذاکرات میں صدر بشار اسد کے مستقبل کے بارے میں مذاکرت نہیں کیے جائیں گے۔

شام کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بشار جعفری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے جنیوا مذاکرات میں ہماری شرکت کا مقصد صدر بشار اسد کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کرنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم جنیوا میں صدر بشار اسد کی سربراہی میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بات چیت کریں گے تاکہ ملک کے موجودہ ادارے محفوظ رہیں۔

بشار جعفری نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ شام کی حکومت ، ملک میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اعلی مذاکراتی کمیٹی کے نام سے موسوم شام مخالفین کے ایک گروپ نے جینوا مذاکرات موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹفین ڈی مستورا نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ جمعے کو مذاکرات کی صورتحال پرغور کریں گے۔

ٹیگس