Aug ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • سرگئی رودسکوی: اتوار کو پانچ ہزار دہشت گردوں نے شہرحلب کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی جو شامی اور روسی افواج کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں ناکام بنا دی گئی ہے-
    سرگئی رودسکوی: اتوار کو پانچ ہزار دہشت گردوں نے شہرحلب کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی جو شامی اور روسی افواج کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں ناکام بنا دی گئی ہے-

روس کی مسلح افواج کی آپریشنل کمانڈ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج اور روسی فوجیوں نے دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی میں آٹھ سو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

روس کی مسلح افواج کی آپریشنل کمانڈ کے سربراہ جنرل سرگئی رودسکوی نے کہا ہے کہ اتوار کو پانچ ہزار دہشت گردوں نے شہرحلب کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی جو شامی اور روسی افواج کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں ناکام بنا دی گئی ہے-

رودوسکوی نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے چودہ ٹینک، دس بکتربند گاڑیاں اور ہتھیارلے جانے والے ساٹھ سے زیادہ ٹرکوں کو تباد کردیا گیا ہے -

انھوں نے تاکید کے ساتھ  کہا کہ ان حملوں کی کمان القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ سنبھالے ہوئے ہے- رودوسکوی نے کہا کہ اب تک حلب میں دہشت گردوں کے زیرکنٹرول علاقوں سے تین سو چوبیس عام شہریوں کو ان محفوظ گذرگاہوں سے بحفاظت باہرنکالا جا چکا ہے جو شامی حکومت نے گزشتہ جمعرات کو قائم کی ہیں-

روس کی مسلح افواج کی آپریشنل کمانڈ کے سربراہ نے کہا کہ بیاسی دہشت گردوں نے ہتھیارڈال دیے ہیں-

ٹیگس