روس کے ساتھ ایران کے جوہری تعاون کے روز افزوں تعاون کا سلسلہ جاری
ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے روس کے ساتھ جوہری تعاون کی مزید دستاویزات پر دستخط کی خبر دی ہے
سحرنیوز/ایران: روس کے دورے پر گئے ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور روس کے ساتھ روز افزوں تعاون کے فروغ کے پیش نظر ہم ماسکو میں کچھ دستاویزات کا تبادلہ اور اُن پر دستخط کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ روس کی ایٹمی ہفتہ کے زیر عنوا بین الاقوامی خصوصی نمائش میں شرکت کے علاوہ وہاں حضار سے خطاب بھی کریں گے۔
انہوں نے جوہری پاور پلانٹس کی ترقی سے بیس ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے ایران کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔
معاہدہ کرنے والے فریقوں کے کارخانوں کا معائنہ، سائنسی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ ملاقات اور تحقیقی و تعلیمی تعاملات اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال، ماسکو میں ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ کے پروگراموں میں شامل ہے۔