شام: جنوب مغربی حلب میں ستّر دہشت گرد ہلاک
Aug ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
-
شام کی فوج نے حلب کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں کے اجتماع پر توپخانے اور میزائلوں سے حملہ کیا۔
شام کے شہر حلب کے جنوب مغربی علاقے میں اس ملک کی فوج اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم ستّر دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں کے اجتماع پر توپخانے اور میزائلوں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو شدید جانی نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثناء شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس ملک کی سیکورٹی فورسز نے فوج کی پشت پناہی کے ساتھ گزشتہ دس دنوں کے دوران حلب شہر کے جنوب مغربی علاقوں میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
مسلح دہشت گردوں کو مشرقی حلب میں شام کی فوج کا محاصرہ توڑنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور حلب کے جنوب مغربی علاقوں میں دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔