بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی تنقید
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھنے پر تنقید کی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر زید بن رعد الحسین نے منگل کو بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی خاص طور پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہنے اور مظاہرین کی سرکوبی پر تنقید کی اور اس ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا-
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کمیشن کی ہدایات کی پابندی نہ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت کو چاہئے کہ وہ انسانی حقوق کونسل کی ہدایات اور اس کونسل کے اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر توجہ دے-
دوسری جانب آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے آل خلیفہ حکومت کے اقدام کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے- بحرینی حکومت نے جون دوہزار سولہ میں اس ملک کے اہم رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی جس پر بحرین اور دنیا بھر کے شیعوں نے تند و تیز ردعمل ظاہر کیا - ب
حرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں- بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات ، آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمہ اور اپنے ملک میں منتخب حکومت برسراقتدار آنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم آل خلیفہ حکومت ،ان کے مطالبات کا جواب مظاہروں کو کچل کر اور مظاہرین پر تشدد کی شکل میں دیتی ہے-