شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/news-i432429-شمالی_مقبوضہ_فلسطین_پر_حزب_اللہ_کا_حملہ
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر ہفتے کے روز ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • شمالی مقبوضہ  فلسطین پر حزب اللہ کا حملہ

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر ہفتے کے روز ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔

  سحر نیوز/ عالم اسلام:المیادین ٹی وی چینل کے مطابق مغربی الجلیل کی " عرب العرامشہ"  "ایلون" "عفدون" " جورین" " حانیتا" اور " ادمیت" کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ حزب اللہ لبنان نے کئي میزائلوں سے حانیتا فوجی چھاونی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس سے کئي صیہونی زخمی ہوئے ہيں۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہےکہ اس کے مجاہدوں نے اسی طرح کفر شوبا کے مقبوضہ علاقے میں "رویسات العلم" چھاونی پر میزائل حملہ کیا ہے۔