Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ کی ایک بار پھر دھرنا دینے کی دھمکی

تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر دھاندلی کرنے والے انتخابی عملے کے خلاف دوہفتے میں کارروائی نہ کی گئی تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیا جائے گا

موصولہ رپورٹوں کے مطابق تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے بارے میں الیکشن ٹربیونل کافیصلہ انصاف کی فتح ہے۔ تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی میں ملوث حکام کی جلد سے جلد شناخت ہونی چاہئے- پاکستان میں دوہزار تیرہ کے انتخابات میں ہونے والی ممکنہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے انتخابی حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے انتخابات کے بعد دعوی کیا تھا کہ صوبہ پنجاب کے چار انتخابی حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے- ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب تک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخابی حلقے این اے ایک سو بائیس اور وزیر ریلوے کے حلقے این اے ایک سو پچیس میں دھاندلی کی تصدیق ہو چکی ہے- نادرہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے این اے ایک سو بائیس میں پچاس فیصد سے زیادہ جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیر ریلوے کے حلقے میں دھاندلی کا الزام اب سے کچھ دنوں پہلے ہی ثابت ہو ا ہے اور اس کے بعد عدالتی کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ ساٹھ دنوں میں دوبارہ انتخابات منعقد ہوں گے- تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین نے ماہ دسمبر میں پشاور آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد سترہ جنوری کو اسلام آباد میں اپنا دھرنا ختم کرکے اور دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا-
az23082015