پاکستان میں ایران کے سفیر کی مسلم لیگ (ن) قیادت سے ملاقات
پاکستان میں ایران کے سفیر نے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے-
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کے نمائندے کے مطابق آج بدھ کے روز مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خطے میں کشیدگی کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے بہت احترام کے قائل ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ چیلنجوں کا ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہونے چاہئیں اور تمام اختلافات کو پرامن طریقوں سے حل کرنا چاہیے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ روابط کا ذکر کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایران کی خوشحالی، ترقی اور مضبوطی اور اس پڑوسی ملک کے عوام کی سربلندی کے لیے دعا گو ہیں۔ فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم اور ایک روح کی مانند ہیں، انہوں نے ایران کے لئے حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی حمایت کو بھی سراہا۔