پاکستان: داعش کی سرگرمیوں پر پابندی
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
-
پاکستان کی دیواروں پر داعش کی چاکنگ
پاکستانی وزارت داخلہ نے ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے اپنے ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کو ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کو اپنی پروپیگنڈہ مہم جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔اس بیان کے مطابق پاکستانی حکومت نے داعش کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی سپرریم کورٹ نے اپنے ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی کے بارے میں حکومت سے وضاحت طلب کر لی تھی۔
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے بھی کہا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کے پھیلاؤ میں داعش بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیں اس گروہ کی سرگرمیاں پھیلنے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایک بس پر حملے کے جرم میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ داعش کے رکن ہیں۔az28082015