Aug ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • صدر ایران: غزہ کی صورت حال کو کوئی نظر انداز نہ کرے

صدر پزشکیان نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سبھی ملکوں بالخصوص مسلم ممالک کو غزہ کی صورتحال کی جانب سے لا تعلق نہیں رہنا چاہئے۔

سحرنیوز/ایران: انھوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک غزہ میں بے گناہ عوام کی وسیع نسل کشی روکنے اور امداد رسانی کے لئے فوری طور پر ضروری اقدام کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ عام شہریوں پر آب و دانہ بند کردینا اور ان پر بھوک اور فاقہ کشی مسلط کرنا وحشیانہ ترین جرم ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ یہ انسانیت سوز جرائم ان لوگوں کی آنکھوں کے سامنے کئے جارہے ہیں جو خود کو انسانی حقوق، ڈیموکریسی اور آزادی کا مدافع کہتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے اتوار کو مختلف ملکوں کے نئے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ ایران دنیا کے سبھی ملکوں کے ساتھ تعمیری تعاون اور دوستانہ روابط کو اہمیت دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا نظریہ ہے کہ کرہ زمین کے باشندوں کو پر امن بقائے باہم کے ساتھ سبھی کے لئے دنیا کو امن و رفاہ کا گہوارہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

ٹیگس