سینٹکام کے دہشت گردوں کا نیا کمانڈر مقرر، پاکستانی فوج کے سربراہ کی تقریب میں شرکت، دہشت گرد کوپر کے لیے کیا نیک تمناؤں کا اظہار!
سینٹکام امریکا کا وہ فوجی ادارہ ہے جو دہشت گردی کے بہانے خطے میں جارحانہ اور غیر قانونی کارروائیاں انجام دیتا ہے، جن کے نتیجے میں بے شمار بے گناہ شہری متاثر اور شہید ہو چکے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ اطلاعات کے مطابق، امریکی فوج کی دہشت گرد "سینٹرل کمانڈ" (سینٹکام) کے نئے کمانڈر کے طور پر ایڈمرل برد کوپر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ جنرل مائیکل کوریلا کی جگہ لے رہے ہیں، جو اپریل 2022 سے اس دہشت گرد گروہ کی قیادت کر رہے تھے۔ برد کوپر نے پہلے جنرل کوریلا کی معاونت کی تھی اور اب وہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امریکی دہشت گرد آپریشنز کی قیادت سنبھالیں گے۔

سینٹکام وہ فوجی ادارہ ہے جو دہشت گردی کے بہانے خطے میں جارحانہ اور غیر قانونی کارروائیاں انجام دیتا ہے، جس سے ہزاروں بے گناہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران پاکستان کی قوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔