کراچی کے کھجی گراؤنڈ سے اسلحہ برآمد
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
-
کراچی کے کھجی گراؤنڈ سے اسلحہ برآمد (فائل فوٹو)
پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک قبرستان میں دفن اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نےگرفتار ملزم فریدالدین کی نشاندھی پر کراچی کے علاقے گلبہار کے کھجی گراؤنڈ کے قریب واقع قبرستان میں مشترکہ کاروائی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان میں کھدائی کے دوران دو کلاشنکوف، بڑی مقدار میں گولیاں اور بم برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔
ملزم کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی حثیت سے کام کرتا رہا ہے۔