پاکستان: فضائیہ کی بمباری میں دسیوں طالبان ہلاک
Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
-
پاکستان: فضائیہ کی بمباری میں دسیوں طالبان ہلاک
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی بمباری میں سترہ طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے بدھ کے دن قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں طالبان کے سترہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں شوال کے علاقے میں طالبان کے چار خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے دن خیبر ایجنسی میں بھی طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پندرہ طالبان ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ شمال مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے وسیع حملوں میں اب تک ہزاروں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔