Oct ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان نے شام کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
    پاکستان نے شام کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا

پاکستان نے شام کے لئے اپنے نئے سفیر کو نامزد کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ سے حال ہی سبکدوش ہونے والے ائر مارشل "وائس چیف آف ائر اسٹاف سید اطہر حسین شاہ بخاری" کو اسلام آباد کی جانب سے شام کے لئے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ "سید اطہر حسین شاہ بخاری" نے اس سلسلے میں منگل کے روز صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان نے شام میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے انہیں ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔


صدرپاکستان ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ شام کے قومی اقتدار اعلی کی حمایت کرنے کے ساتھ اس ملک میں جاری بد امنی کے خاتمے پر زوردیا ہے۔


ممنون حسین نے یہ اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ پاکستان شام کے بحران کو بات چیت اور سیاسی بنیادوں پر حل کئے جانے کا حامی شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس