Oct ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے شام میں روس کے فضائی حملوں کی حمایت
    پاکستان کی جانب سے شام میں روس کے فضائی حملوں کی حمایت

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کو داعش کے خلاف جنگ میں موثر اور سود مند قرار دیا ہے۔

نیوزایجنسی ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں روس کی فوجی کارروائی نہ صرف اس ملک میں بلکہ پورے خطے میں داعش کے خطرات کو کم کرنے میں موثر واقع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور دمشق کے تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات کے تناظر میں جنگ شام میں روس کی مشارکت انتہائی اہم ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ داعش صرف شام اور عراق کے لئے خطرہ نہیں بلکہ پورے خطے اور انسانیت کے لیے خطر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کی درخواست پر انتیس ستمبر سے اس ملک میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف فضا اور سمندر سے حملے شروع کردیئے ہیں۔ ان حملوں میں داعش کے دہشت گردوں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹیگس