غاصب صیہونی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت
Oct ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
-
غاصب صیہونی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت
پاکستان نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی فوج کی حالیہ پرتشدد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستان، اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت معصوم فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی مقصد کی بھرپور اور کھلی حمایت کی ہے۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ حق خود ارادیت فلسطینی عوام کا ناقابل تردید حق ہے۔پاکستان نے عالمی برادری سے صیہونی حملوں کی بندش اور معصوم فلسطینیوں کا قتل بند کرانے کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں میں کئی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ٹیگس