Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا سامنا ہے: چیف جسٹس آف پاکستان

پاکستان کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے-

پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد حالات بہت تبدیل ہوچکے ہیں، اور غیر معمولی اقدامات سے نمٹنے کیلئے معمول کے اقدامات ناکافی ہیں۔
پاکستان کے چیف جسٹس نے سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے اور زندہ قومیں خندہ پیشانی سے مسائل کا سامنا کرتی اور ان کا حل تلاش کرتی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان میں دہشت گردانہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی دردناک واقعات ہوئے،جن میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور وکلاء ،پولیس اور دیگر افراد بھی دہشت گردی میں محفوظ نہیں رہے،- پاکستان کے چیف جسٹس نے ملک میں دہشت گردی کی عدالتوں کے قیال کے مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا قیام دہشتگردی سے نمٹنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔