افغانستان سے پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پانچ راکٹ فائر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i200620-افغانستان_سے_پاکستان_کے_علاقے_جنوبی_وزیرستان_میں_پانچ_راکٹ_فائر
افغان سرحد کی جانب سے پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پانچ راکٹ فائر کیے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
  • افغان سرحد سے پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پانچ راکٹ فائر کیے گئے۔
    افغان سرحد سے پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پانچ راکٹ فائر کیے گئے۔

افغان سرحد کی جانب سے پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پانچ راکٹ فائر کیے گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی سہ پہر ڈھائی بجے افغان سرحد سے راکٹ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگورہ اڈہ میں پاک افغان گیٹ کی جانب فائر کیے گئے جو پاکستان کی سرحدی حدود میں آگرے۔ راکٹوں سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے راکٹ آنے کی سمت میں جوابی کارروائی میں راکٹ فائر کیے۔

رواں سال جولائی میں انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغان نیشنل آرمی کے راکٹ حملے میں پاکستانی فوج کے دو جوان زخمی ہوئے تھے۔ اکتوبر میں بھی افغانستان کی سرحد سے دو بار پاکستانی حدود میں راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان کے سات سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔