ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں: خرم دستگیر خان
پاکستان کے وزیر تجارت نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا کہ حکومت، ہمسایہ اور بردار اسلامی ملک ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ ایران کے بعد سے اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت، پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر اور ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایران کے نئے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کاحجم پانچ ارب ڈالر تک پہنچنا چاہیے۔