پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد سے افغانستان کے صوبہ ہرات کے سابق گورنر اغوا
Feb ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ ہرات کے سابق گورنر سید فضل اللہ وحیدی کو نامعلوم افراد نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کر لیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید فضل اللہ وحیدی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکٹر ایف سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ وہیں سے ان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے نے سید فضل اللہ وحیدی کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی صورتحال سے آگاہ ہونے کے لئے پاکستان کے سیکورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
سید فضل اللہ وحیدی افغانستان کے ایک بااثر سیاستدان ہیں اور وہ اس ملک کے سابق صدر حامد کرزئی کے بہت قریبی افراد میں سے ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنے خاندان کے افراد کو ساتھ لے کر پاکستان گئے تھے جہاں سے برطانیہ کا ویزا لے کر اس ملک میں جانا چاہتے تھے۔