Mar ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • نواز شریف کا دہشت گردوں کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور

پاکستان کے وزیراعظم نے دہشت گردوں کے مقابلے میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سانحہ لاہور کے بعد امن و امان کی صورتحا ل کے بارے میں خصوصی اجلاس کے دوران پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو ان کی کمیں گاہوں میں نشانہ بنائیں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے گلشن اقبال پارک میں دھماکے اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کی ہدایت کی جس کی ذمہ داری محکمہ انسداد دہشت گردی کو سونپی گئی ہے۔