Apr ۳۰, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • چیف جسٹس چاہیں تو ٹی او آر میں تبدیلی کر سکتے ہیں، نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے پنامہ لیکس معاملے میں سرکاری ٹرمز آف ریفرنس میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

لاھور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس چاہیں تو جوڈیشل کمیشن سے متعلق ٹی او آر میں تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جیسے چاہتی ہے تحقیقات کرے حکومت اس کے ساتھ تعاون کرے گی۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ سسٹم بہتر چل رہا ہے اور اس میں روکاوٹیں کھڑی کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیول ملٹری تعلقات بھی بہترین سطح پر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتو ں نے پنامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق ٹرمز آف ریفرنس مسترد کر دیا تھا۔