May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سعودی عرب سے واپسی پر ایک دہشت گرد کی گرفتاری

پاکستان کی پولیس نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق محمد شاہ نامی یہ دہشت گرد، ملک سے فرار ہو گیا تھا جسے سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچنے پر صوبہ خیبرپختونوا کے علاقے سوات میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد، دو ہزار نو میں انجام پانے والے مختلف دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔

پاکستان کا علاقہ سوات، گذشتہ ایک عشرے کے دوران طالبان کا گڑھ بنا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی اور عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب نیز غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی بھرپور حمایت جاری ہے۔

ٹیگس