پاکستان، پاراچنار میں مظاہرین پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
پاکستان کے نیم خودمختار قبائلی علاقے پارا چنار میں میلاد حضرت امام حسین علیہ السلام پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکورٹی فورس نے فائرنگ کر دی ہے۔
خبروں کے مطابق ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد میلاد حضرت امام حسین علیہ السلام کی تقریب میں بعض علما کو شرکت نہ کرنے دینے کے خلاف پرامن دھرنا دیئے بیٹھی تھی -
عینی شاہدین کے مطابق سیکورٹی فورس نے مظاہرین کو زبردستی دھرنے کے مقام سے ہٹانے کی کوشش کی اور بعد ازاں فائرنگ کر دی جس میں تین مظاہرین شہید ہو گئے۔ متعدد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں تاہم ان کی تعداد کا علم نہیں ہوسکا۔ سیکورٹی فورس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔