پاکستان: صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھتر دہشت گرد گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i229711-پاکستان_صوبہ_خیبر_پختونخوا_میں_پچھتر_دہشت_گرد_گرفتار
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دسیوں مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھتر دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دسیوں مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران پچھتر دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے- پاکستانی حکام کا کہناہے کہ ان کارروائیوں میں گرفتار کئے گئے افراد میں بیس سے زائد افغان شہری بھی شامل ہیں - حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے -

ایک ہفتے قبل بھی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے تحت پاکستانی سیکورٹی فورس نے اسیّ سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتار کیا تھا جن میں بائیس افغان شہری شامل تھے-

جون دوہزار چودہ اور پھر دسمبر دوہزار چودہ میں کراچی ہوائی اڈے اور پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔