Jun ۱۰, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں امریکا  کے خلاف  مظاہرہ

اسلام آباد میں امریکی وفد کی آمد کے خلاف لوگوں کا مظاہرہ

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو دورکر نے کے لئے ایک اعلی سطحی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ دارالحکومت اسلام آباد میں رواں ہفتے کے دوران امریکا کے خلاف ہونے والا یہ دوسرا مظاہرہ ہے۔

پاکستان کے تعلق سے امریکا کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے ریچرڈ اولسن کی قیادت میں ایک پانـچ رکنی وفد جمعے کے روز اسلام آباد پہنچا ہے، بلوچستان میں طالبان لیڈر "ملا منصور اختر" کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے واقعے پر پاکستانی حکام نے سخت ردعمل دکھاتے ہوئے امریکا کے اس اقدام کو ملک کی ارضی سالمیت اور پاکستان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرادیا تھا۔

ٹیگس