Jun ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں پولیس کے ساتھ تصادم میں پانچ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

کوئٹہ سے موصولہ خبروں کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس کے گشتی دستے پر فائرنگ کر دی- پولیس کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے -

واضح رہے کہ اتوار کو دہشت گردوں نے اسی علاقے کی پولیس کی ٹیم پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا - ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے تصادم کے دوران قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی پولیس کی مدد کے لئے جائے واردات پر پہنچ گئے - فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے -

ٹیگس