پاکستان کی جانب سے استنبول حملے کی مذمت
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ نے استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستانی وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام ترکی کی حکومت اور قوم سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان سخت حالات میں خود کو ترکی کی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے میں بعض خبروں کے مطابق تقریبا پچاس افراد جاں بحق اور ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ٹیگس