مطالبات کی تکمیل تک مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا: مجلس وحدت مسلمین
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے مطالبات کی تکمیل تک مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سات اگست کو دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے پیمانے پراحتجاج اور مظاہرہ کیا جائیگا جس میں پاکستان بھرسےشیعہ مسلمان شرکت کریں گے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے سرکردہ رہنما ناصر شیرازی نے نواز شریف حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ملک کے شیعہ مسلمانوں کے متعلق اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ بند کرائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری خود حکومت پرعائد ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے لاکھوں شیعہ مسلمانوں نے گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں احتجاج، مظاہرے اور علامتی دھرنے دیئے تھے۔ مظاہرین وزیراعظم نواز شریف کی حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ ملک میں شیعہ سلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ رکوائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کیے جائیں۔