سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i239701-سندھ_کی_9_رکنی_کابینہ_نے_حلف_اٹھا_لیا
پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنرسندھ عشرت العباد نے سندھ کابینہ کے نو ارکان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سندھ کے وزیراعلی  سید مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلی قائم علی شاہ  بھی موجود تھے۔

ہمارے نمائندہ کراچی کے مطابق سندھ کی نئی کابنیہ میں نو وزراء اور چار مشیر شامل ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ صوبائی کابینہ ابھی نامکمل ہے اور اس میں مزید توسیع  کی جائے گی۔ قانونی طورپرصوبہ سندھ میں اٹھارہ وزراء کی اجازت ہے۔