Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • حکومت پاناما پیپر پر حزب اختلاف کے ضوابط کار قبول کر لے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت اپوزیشن کے ضوابط کار تسلیم کر لے بصورت دیگر اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں تحریک احتساب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج سب کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو سزا دینے کے بجائے ان کے جمہوری حق کی حوصلہ افزائی کی جانا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنے ٹوئٹ میں پاناما پیپر کو دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ضوابط کار یا ٹی او آر قبول کرلے ورنہ ورنہ نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپر  نے وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے۔