دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ میں سانحہ سول اسپتال کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت تکفیری گروہوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت داعش سمیت تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرتی تو ملک میں دہشت گردانہ واقعات رونما نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت اور فوج دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرے تو ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بہتر افراد جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔