تحریک انصاف کا پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ
پاکستان کے اپوزیشن رہنما اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی آپریشن کا دائرہ پنجاب تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے جاری کردہ ایک بیان میں لاھور میں ٹارگٹ کلنگ کی مزمت کرتے ہوئے کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کو پنجاب تک وسعت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی کارکنوں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب پولیس پاکستان مسلم لیگ نواز کے عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے۔عمران خان نے اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ رینجرز کو وفاقی دارالحکومت میں بھی کارروائی کرنی چاہیے۔عمران خان نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی جس میں جے آئی کے کارکن مرزا تنویر ہلاک ہوئے۔خیال رہے کہ مرزا تنویرجے آئی کے کارکنوں کے قتل کیس کی سماعت کے بعد عدالت سے واپس آرہے تھے جب نامعلوم افراد نے انھیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔