Sep ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • رائے ونڈ کی جانب مارچ کا فیصلہ حتمی ہے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کی جانب مارچ کا فیصلہ حتمی ہے -

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے  کہ ہم دیگر جماعتوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے تاریخ بڑھاسکتےہیں لیکن یہ مارچ، محرم سے ہی ہوگا - انہوں نے دعوی کیا کہ رائے ونڈ کی جانب مارچ تاریخی احتجاج ہوگا -  عمران خان نے حکومت پر الزام لگا یا کہ اس نے تمام جمہوری اداروں پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے اور پارلیمانی کمیٹیوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پاناما لیکس پر کوئی بات نہ کریں - انہوں نے کہاکہ اس وقت ساری اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور کوشش کریں گے کہ آخر تک سب متحد رہیں البتہ انہوں نے کہا کہ اگراکیلا بھی چلنا پڑا تو کرپشن کے خلاف چلتے رہیں گے - عمران خان  نے تند لب و لہجے میں حکمراں نون لیگ کو ایک فاشسٹ جماعت قراردیا اور کہا کہ یہ جماعت ایک ڈکٹیٹر کی گود میں پلی ہے- انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ جنرل مشرف کی آمریت اور نون لیگ کی آمریت میں کیا فرق ہے - عمران خان نے حکومت اور حکمراں جماعت پرسخت تنقیدوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت جاری رکھا ہے جب حکومتی ارکان اور رہنماؤں نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ احتجاج کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں - حکومت نے کہا ہے کہ کراچی میں عمران خان کے جلسے میں عوام نے شرکت نہ کرکے ان کی احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا -