Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • دور حکومت کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوجائے گا، نوازشریف

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کردیں گے

اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں توانائی سے متعلق ہونے والے  اجلاس میں ملک میں جاری توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا - اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان نے چئیرمین واپڈا کو ہدایت دی کہ تمام ہائیڈرو پاور پروجیکٹس میں ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا جائے - اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے کہا کہ تربیلا فور توسیعی منصوبہ افتتاح کے لئے چودہ اگست دوہزار سترہ تک تیار ہوجائے گا - پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورحکومت کے آخرتک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی بات ایک ایسے وقت کی ہے جب انہوں نے گذشتہ عام انتخابات میں اپنی انتخابی مہم میں یہ نعرہ دیا تھا کہ اقتدارمیں آنے کے کچھ عرصے بعد ہی بجلی کا بحران اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم  کردیا جائے گا -