Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: عمران خان کا وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پاناما لیکس معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے-

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دھمکی دی کہ حکومت کے احتساب کے لئے سڑکیں اور سرکاری دفاتر بند کر دیں گے - انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں اعلان کرنے کے بعد بھی احتساب سے فرار کر رہے ہیں- پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ میں رد و بدل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب  ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے - ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی دفاتر کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ساتھیوں کے کہنے پر اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ اتوار کو فائنل کرلیں گے ۔ اس سے پہلے انہوں نے تیس اکتوبو کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تھا  انہوں نے کہاکہ اسلام آباد بند کرنے کی مہم میں عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہوگا - دوسری جانب حکمراں جماعت مسلم لیگ نون بھی بارہا کہہ چکی ہے کہ عوام نے عمران خان کی دھرنوں اور مارچ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے -