ملک کو بہت جلد دہشت گردی سے نجات مل جائے گی، نوازشریف
Oct ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کو بہت جلد دہشت گردی سے نجات مل جائے گی۔
رحیم یار خان میں ایک ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات مل جائے گی۔پاکستان کے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور پولیس کے کردار بھی تعریف کی۔انہوں نے دعوی کیا کہ سن دوہزار اٹھارہ تک ملک میں بجلی کا بحران حل اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی نے میاں نواز شریف اور ان کی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو نومبر سے اسلام آباد میں دھرنے اور ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔