Dec ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • کمیشن منظور نہیں، سپریم کورٹ ہی پانامالیکس کا فیصلہ کرے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پانامالیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کا قیام نہیں چاہتے بلکہ انہیں سپریم کورٹ کے لارجربینچ کا فیصلہ ہی منظور ہوگا

عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وکیل نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ نوازشریف کا پارلیمنٹ میں خطاب سیاسی تھا اورتقریر کے سیاسی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بقول ان کے وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وکیل کے اس اعتراف کے بعد کہ کوئی ثبوت یا منی ٹریل موجود نہیں ہم یہ کیس جیت چکے ہیں - عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ ہی پانامالیکس کیس کا فیصلہ کرے - انہوں نے کہا کہ کمیشن کا قیام صرف اسی صورت میں قابل قبول ہے جب وزیراعظم پہلے استعفا دیں کیونکہ نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے تمام ادارے ان ہی کے کنٹرول میں ہوں گے -