Dec ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • عمران خان کی وزیراعظم نوازشریف پر تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہےکہ جمہوری حکومت میں وزیراعظم ، پارلیمنٹ اور عوام کو جواب دہ ہوتا ہے-

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عوام کا اعتماد پارلیمنٹ سے ختم ہوچکا ہے- ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کچھ ، اور سپریم کورٹ میں کچھ اوربیان دیا - ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف سے جواب مانگنے کے لئے پارلیمنٹ گئے ہیں- انہیں اپنی سچائی پیش کرنی چاہئے - عمران خان کا کہنا تھا کہا توقع ہے کہ پیر کو وزیراعظم پارلیمنٹ میں صفائی دیں گے- ان کا کہنا تھا کہ اگروہ جواب دیں گے تو میں قومی اسمبلی میں ضرور آؤں گا -

عمران  خان نے حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے - ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یوٹرن کا مطلب نہیں معلوم ، اپنے موقف سے ہٹ جانے کو یوٹرن کہتے ہیں-  عمران خان نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ نئے چیف جسٹس اور آرمی چیف، حکمراں جماعت کے ہمدرد ہیں- انہوں نے کہا ہمیں نہیں معلوم کہ اس میں کتنی صداقت ہے لیکن وزیراعظم کی صاحبزادی کے اس  ٹوئیٹ  کا کیا مطلب ہے جس میں وہ کہتی  ہیں کہ آندھی نکل گئی ؟ عمران خان نے کہا کہ  حکمراں طبقہ خود ہی یہ تاثر دے رہا ہے کہ یہ تبدیلیاں اسی کے لئے ہیں- -