پاکستان: ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ
Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابابیل میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے ابابیل میزائل کا آج پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ یہ میزائل 2200 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ ابابیل میزائل کا تجربہ دفاع کیلئے ہے۔