پاکستان: سہون شریف میں بم دھماکہ، درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی
پاکستان کے صوبہ سندھ کے سہون شریف میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے صوبے سندھ کے علاقے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر پر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں تقریبا پچاس افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے جبکہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جمعرات کو مزار پر عموماً معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے، دھماکے کے وقت زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے، دھماکا ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد مزار کے احاطے میں آگ بھی لگ گئی۔ زخمیوں کو دادو اورجامشور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے - آرمی چیف نے بھی فوجیوں کو زخمیوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سہون شریف میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر حملہ ترقی پسند پاکستان اور پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیوں کا تشکیل پاکستان کی جدوجہد میں اہم حصہ رہا ہے۔