پاکستان، داعش اور طالبان کے متعدد دہشت گرد گرفتار
پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فوج نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے علاقے حسن گڑھی میں کارروائی کے دوران بین الاقوامی کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے چار دہشت گردوں عمر، ثاقب، عبدالحق اور محمد عاطف کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کرنے میں مصروف تھے۔
پولیس نے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔
دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے ملیرعلاقے کے سعود آباد میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد حكم خان افغانی كو گرفتار كیا جس كا تعلق كالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ طالبان پاكستان سے ہے۔ یہ بدنام زمانہ دہشت گرد ٹارگٹ كلنگ، بھتہ خوری، سہولت كاری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث رہا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار كیے جانے والے دہشت گردوں كے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔