امریکا اوراسرائیل کی سازشیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i274362-امریکا_اوراسرائیل_کی_سازشیں
علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلاف کے امن مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۵:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکا اوراسرائیل کی سازشیں

علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلاف کے امن مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔

پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین اورناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہورعلامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلاف کے امن مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور امن کے قیام کے لئے امریکا اور اسرائیل کے عزائم پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، سرحد پار بیٹھے دشمن عناصر پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، محب وطن طبقات پاکستان مخالف قوتوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنا قومی کردار ادا کریں گے، امن و امان کے قیام کے لئے مدارس اہلسنت ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی زندگی بھر اشاعت دین کے لئے کوشاں رہے۔