امریکہ پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے
امریکہ، افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے لاہور میں کہا ہے کہ جب تک امریکہ اور اس کے حواری افغانستان میں موجود ہیں وہ پاکستان کو کمزور کرنے اورعدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے اور نہ جانے دیتے ہیں۔ وہ پاکستان کو ڈسٹرب کرنے اور اس کی بازو مروڑنے کی ہر کوشش جاری رکھیں گے۔
انہوں نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے نام نہاد سعودی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے حوالے سے کہا کہ جب تک اس اتحاد کے پیچھے سیاسی، اسٹرٹیجک اور اقتصادی عزم نہیں ہوگا اور جوائنٹ حکمت عملی کارفرما نہیں ہوگی تو اس اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا وفد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں ایران اور سعودی عرب کے سفیروں سے ملاقات کرکے اختلافات اورغلط فہمیوں کودور کرنے کی کوشش کرے گا۔